44ویں شطرنج اولمپیاڈکو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا امریکی نائب معاون وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے رابطہ ہوا ہے۔ تاہم رابطے کی تفصیلات آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے، بھارت کی جانب سے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں،بھارت نے مشعل کو مقبوضہ وادی سے گزار کر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کیا،پاکستان نے احتجا جاً شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بھا رت مقبوضہ کشمیر کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم سے باز رہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائے، پاکستان سمیت کئی ممالک کی اقتصادی صورتحال انتہائی مشکلات سے گزر رہی ہے،ملک میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے،بھارت کی جانب سے سیلابی پانی کو چھوڑنا ماضی کی طرح انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،دیکھنا ہو گا ہندوستان نے سیلابی پانی چھوڑنے سے قبل بروقت اطلاع دی یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خار جہ عاصم افتخار نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرون ممالک قید باشندوں کا تمام ریکارڈ مرتب ہوتا ہے۔ پاکستانی سفارتی مشنز بیرون ممالک قید ہم وطنوں کی رہائی، وطن واپسی میں کردار ادا کرتی ہیں ترجمان نے کہا پاکستان اور افغانستان کے علماء کے طویل دیرینہ تعلقات ہیں۔ علامہ تقی عثمانی کی قیادت میں ایک علماء وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ علماء کے وفد کا دورہ اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ وہ امارات اسلامی افغانستان کے متعدد حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا سیکرٹری تجارت کی قیادت میں افغانستان کا دورہ کرنے والے وفد کی ملاقاتیں مفید رہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ایک مسلسل عمل ہے۔ تر جمان نے کہا پاکستان، بھارت میں منعقدہ 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ اور پاکستان نے احتجاجاً 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا بھارت اسی دوران مقابلوں کے لیے مشعل مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر سے گزاری۔بھارت نے مشعل کو مقبوضہ وادی سے گزار کر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کیا، عالمی برادری کو دھوکہ دیا۔ اس معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے۔ ترجمان نے کہا افسوس کے ساتھ بھارت نے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کو سیاسی رنگ دیا۔ بھارت جان لے، اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع اقدامات ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دلوا سکتے۔ عالمی برادری بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائے۔ ترجمان نے کہا بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم سے باز رہے۔ ترجمان نے کہا بھارت بربریت پر مبنی ایجنڈے کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ترقی و خوشحالی کے حق کو غصب کرنا چاہتا ہے ترجمان نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے وزارتی اجلاس کے دوران رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی خطاب کیا۔ ترجمان نے کہا وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ڈی ایٹ اجلاس میں ورچوئل انداز میں شرکت کی۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور امریکہ کے مابین صحت مذاکرات 25 جولائی کو واشنگٹن میں منعقد ہوئے۔ ترجمان نے کہا بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم سے باز رہے۔ ترجمان نے کہا بھارت بربریت پر مبنی ایجنڈے کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ترقی و خوشحالی کے حق کو غصب کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان سمیت کئی ممالک کی اقتصادی صورتحال انتہائی مشکلات سے گزر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان نے کہا بھارت کی جانب سے سیلابی پانی کو چھوڑنا ماضی کی طرح انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ یہ دیکھنا ہو گا کہ ہندوستان نے سیلابی پانی چھوڑنے سے قبل بروقت اطلاع دی یا نہیں۔
دفتر خارجہ