فارن فنڈنگ کیس میں عمرا ن خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

فارن فنڈنگ کیس میں عمرا ن خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

  

کراچی (آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے چہرے سے جعلی شرافت کا نقاب اتر چکا ہے، اس لئے کہا جاتا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، جوشخص مخالفین کو ڈاکوکہتا رہا، وہ خود بہت بڑا ڈاکو ہے، الیکشن کمشن عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں ای سی ایل میں ڈالے۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز اخبار دنیا کا نمبر 1اخبار سمجھا جاتا ہے،اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ میں اس ادارے کے خلاف کیس دائر کرے۔ عمران خان کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے پیسے آتے رہے، تاکہ اس کی مہم چل سکے۔وفاقی حکومت چاہے تو فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عارف نقوی امریکہ میں منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب ہے ہوسکتا ہے کہ گرفتار بھی ہوا ہو،وزیراعظم شہبا زشریف سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں،جے آئی ٹی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرے۔

 شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -