ٹیپ الیکشن کا مکمل شیڈول جاری، نارتھ، ساؤتھ زونز کے انتخابات ایک ساتھ ہونگے 

ٹیپ الیکشن کا مکمل شیڈول جاری، نارتھ، ساؤتھ زونز کے انتخابات ایک ساتھ ہونگے 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) کے الیکشن 17ستمبر کو ہونگے، پولنگ کراچی اسلام آباد، لاہور میں ہوگی، الیکشن کمیشن کی تشکیل سمیت مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا، نارتھ اور ساؤتھ زون کے انتخابات ایک ساتھ ہونگے، پہلے مرحلے میں ووٹرز ایگزیکٹو ممبران کا چناؤ کرینگے، دوسرے مرحلے میں مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین زونلز چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا، اس سال مرکزی چیئرمین نارتھ زون اور سینئر وائس چیئرمین ساؤتھ زون سے ہوگا،ممبران الیکشن کمیشن حاجی مراد، فاروق احمد خان، طاہر عباس کی منظوری سے سیکرٹری ٹیپ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 19اگست سے کاغذات ملیں گے،23اگست تک کاغذات جمع ہونگے، 26 اگست کو اعتراضات داخل ہونگے،27اگست کو اعتراض دور ہونگے، 30اگست کو اپیل کی جا سکے گی،12ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،17ستمبر کو الیکشن ہوگا، 20 ستمبر کو مرکزی چیئرمین زونل چیئرمین کیلئے کاغذات ملیں گے،27ستمبر کو چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

ٹیپ الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -