عمران خان فاشسٹ، تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا: رانا تنویر 

عمران خان فاشسٹ، تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا: رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کی ضرورت ہے۔تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے کوئی کام نہیں کیا،عمران خان فاشسٹ ہے وہ کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ہم قوم کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں۔ لوگوں کو ریلیف دینے کے بعد الیکشن میں جائیں گے۔تین چار روز میں نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کردی جائے گی اور اردو یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وہ جمعہ کو آئی بی سی سی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقرب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن پر یقین رکھتا ہوں، آہستہ آہستہ تعلیم بہتر ہو رہی ہے، میں جامعات کی عالمی درجہ بندی سے مطمئن نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی درجہ بندی ہونی چاہیے، دنیا میں اب پی ایچ ڈی کی مانگ نہیں رہی بلکہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے،،ہم نے سنگل قومی نصاب ختم کر کے اسے قومی نصاب کر دیا ہے، امتحانات اور مارکنگ کے سسٹم پر اصلاحات لائیں۔بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ہماری اتحادی حکومت ہے۔ہمارے گورننس کے ایشوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کی ضرورت ہے۔کرپشن کاخاتمہ بھی پارلیمنٹ کرے گی۔
 رانا تنویر حسین 

مزید :

صفحہ آخر -