اخوت کا ماڈل فلاحی کام کی ایک بہت بڑی مثال ہے: بلیغ الرحمان 

اخوت کا ماڈل فلاحی کام کی ایک بہت بڑی مثال ہے: بلیغ الرحمان 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اخوت کالج یونیورسٹی قصور میں ریڈنگ روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پراخوت کالج یونیورسٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر سہیل چغتائی اور اخوت کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبرز بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے اخوت یونیورسٹی کالج قصور کے مختلف بلاکس کا وزٹ کیا اور طلبا سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اخوت کا ماڈل فلاحی کام کی ایک بہت بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ سبحان تعالی کا نظام ہے کہ آپ جتنی خدمت خلق کریں گے اللہ اتنا ہی زیادہ آپ کو نوازے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ بنانا جس میں ضرورت مند طلباء سے نہ صرف فیس نہیں لی جاتی بلکہ رہائش کی بھی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہیں قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں ملک کے تمام صوبوں سے طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور تعلیم میں ڈیجیٹل مہارتیں بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت اب کتابیں بھی ایک کمپیوٹر میں دستیاب ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پرلائبریری میں موجود آن لائن بکس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں لوگ فلاح و بہبود کے کام میں ایک دوسرے سے تعاون کرے ہیں وہ ہمیشہ ترقی کرتا ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے کردار میں اعلیٰ اخلاقی اقدار پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو زندگی میں صحیح اور غلط میں تمیز کرنی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سچائی اور حق کا راستہ مشکل ہوتا ہے لیکن اسی میں دائمی سچائی ہے۔

بلیغ الرحمان 

مزید :

صفحہ آخر -