وزیر اعظم نے صحافی سلمان غنی کو  ایوان اقبال کا چیئرمین مقرر کر دیا 

   وزیر اعظم نے صحافی سلمان غنی کو  ایوان اقبال کا چیئرمین مقرر کر دیا 

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے دنیا میڈیا گروپ کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر اور ممتاز صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کو ایوان اقبال کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے جس کا وزیراعظم سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر سید توقیر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان غنی آج ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایوان اقبال مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ممتاز صحافی عارف نظامی تھے۔

سلمان غنی

مزید :

صفحہ آخر -