عمران نیازی نے خیراتی پیسے سے سیاسی جوا کھیلا،سید حسن مرتضٰی
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے خیراتی پیسے سے سیاسی جوا ء کھیلا،ٹی ٹونٹی میچز پر جوا ء کھیل کر تحریک انصاف کو فنڈنگ کی گئی،برطانیہ میں ٹی ٹونٹی میچز سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضی نے کہا کہ تحریک انصاف کو تحریک ابراج کی جانب سے فنڈنگ کی تصدیق خود عمران نیازی نے کی،اقتدار حاصل کرکے عمران نیازی نے ملکی معیشت پر بھی جوا ء کھیل دیا،فارن فنڈنگ حاصل کرکے پاکستان کے اداروں پر دشنام طرازی کی گئی،آج بھی تحریک انصاف کی گالم گلوچ بریگیڈ کو غیر ملکی فنڈنگ جاری ہے،الیکشن کمیشن فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر فتنے کا خاتمہ کرے۔
سید حسن مرتضٰی