پی ٹی آئی کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں،علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں،علی امین گنڈا پور

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی صرف گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے، تحریک انصاف کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔ علی امین گنڈا پور نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفی قبول کرکے میری خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کروائے جائیں، میں فضل الرحمان کو ہرا کر قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل لاہور آنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث نہیں آسکے، آج انکی آمد کا امکان ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ شجاعت حسین کے پارٹی سے نکالے جانے پر کوئی بات نہیں کر سکتا، یہ شجاعت حسین اور ق لیگ کا اندرونی معاملہ ہے۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -