ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35فیصد سے متجاوز، ایک شخص جاں بحق 

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35فیصد سے متجاوز، ایک شخص جاں بحق 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار678 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،ملک بھر میں کورونا وائرس کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک شخص جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -