سندھ اسمبلی،زیر التوا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق قرارداد منظور 

سندھ اسمبلی،زیر التوا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق قرارداد منظور 

  

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گزشتہ آٹھ سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنائے۔ قرارداد کے حق اور اس کی مخالفت میں حکومت اور اپوزیشن کے متعدد ارکان نے اظہار خیال کیا۔پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید کی فارن فنڈنگ کیس پر قرار داد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے۔اس میں غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔سعید غنی نے  قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے۔انہوں نے اس کیس کو موخر کرایا۔عمران نیازی خود کو کہتا ہے کہ فرشتہ ہوں۔یہ پارٹی جب سے بنی ہے کرپشن کررہی ہے۔پارٹی الیکشن میں ووٹ خریدتے ہیں۔

 قرارداد منظور 

مزید :

صفحہ آخر -