سابق چیئرپرسن اوگراسمیت 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

سابق چیئرپرسن اوگراسمیت 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم بحران اور اوگرا کی جانب سے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں سابق چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل سمیت چھ ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جسٹس امجد رفیق نے ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسپیشل سینٹرل عدالت نے حقائق کے برعکس ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دے ملزمان کے خلاف کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

سابق چیئر پرسن اوگرا 

مزید :

صفحہ آخر -