لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں شفقت محمود کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں شفقت محمود کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران میں توڑ  پھوڑ کے معاملے میں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کی عبوری ضمانتوں میں 13 اگست تک توسیع کردی گئی۔تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی جبکہ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت سیشن جج کامران نے کی۔شفقت محمود پر تھانہ بارہ کہو اور تھانہ آبپارہ میں مختلف مقدمات درج ہیں، شفقت محمود ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے جس کے بعد ان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -