شہبازشریف اور کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کی د رخواست سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف اور کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کی د رخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے اشتہاری ملزموں سے ملاقاتیں کرنے پر وزیراعظم میاں شہبازشریف اور کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست کوسماعت کے لئے مقرر کر دیا گیاہے،مسٹرجسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو بطور اعتراض کیس اس درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس کی جانب سے عندلیب عباس کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست کے ساتھ ایف آئی آر سمیت دیگر دستاویزات لف نہیں کی گئیں، درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل کاموقف ہے کہ میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران مجرم نواز شریف اور اشتہاری ملزمان سے ملاقاتیں کی۔ عدالت سے استدعاہے کہ الیکشن کمیشن کو شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو نااہل کر کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اوروزیراعظم کی اشتہاری ملزموں سے ملاقاتوں پر آئی جی پنجاب کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نگران حکومت قائم کرنے کا حکم دیا جائے۔

سماعت کیلئے مقرر

مزید :

صفحہ آخر -