موسلا دھار بارش، ماتحت عدالتوں میں پانی جمع، وکلاء،سائلین پریشان رہے

موسلا دھار بارش، ماتحت عدالتوں میں پانی جمع، وکلاء،سائلین پریشان رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے سبب ماتحت عدالتوں میں پانی کھڑا ہونے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا، وکلاء نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر حکام کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ گزشتہ روز بارش کے سبب سیشن کورٹ، ماڈل ٹاؤن کچہری اورضلع کچہری سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث وکلاء اور سائلین کو عدالتوں میں جانے کے لئے مشکلات کا سامنا رہا جبکہ وکلاء کے چیمبرز میں بھی پانی داخل ہوگیا جس کے باعث وہ وہاں بیٹھنے سے قاصر رہے،وکلاء کا کہناہے کہ ناقص نکاسی آب کی وجہ سے جب بھی بارش ہوتی ہے عدالتوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے،انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے فوری طور پر نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا جائے۔
 وکلاء،سائلین پریشان

مزید :

صفحہ آخر -