سیاست میں سچ ہونا چاہئے، جھوٹ ختم ہونا چاہئے،خورشید شاہ 

سیاست میں سچ ہونا چاہئے، جھوٹ ختم ہونا چاہئے،خورشید شاہ 

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کئے بغیر ہم خود کفالت اور خود انحصاری کی منزل حاصل نہیں کر سکتے زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ترقی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسٹوڈنٹس سے ملاقات میں کیا جنہوں نے آج پروفیسر ڈاکٹر سرفراز رانا کی سربراہی میں قومی اسمبلی چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافت کے میدان میں اب سوشل میڈیا کا رنگ نمایاں ہے مگر اس میدان میں اخبار اور ٹی وی کے برعکس ہم بے روک ٹوک آگے بڑھ رہے ہیں جس کے نتائج اچھے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کو روکنا میڈیا کی ذمہ داری ہے اور اگر جھوٹ کو نہ روکا جائے تو پھر دہائیوں اور صدیوں تک اس کی تباہ کاریوں کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سچ ہونا چاہئے اور جھوٹ ختم ہونا چاہئے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس منیر احمد کانظریہ ضرورت ایک جھوٹ تھا اور اس جھوٹ کی سزا ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیق ضروری ہے کہ ہم نے2018تک کتنے قرضے لئے اور2022 تک کتنے قرضے لئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے ہمارا میدان زراعت ہے اور ہم اسی میدان میں کام کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -