سیاسی اختلافا ت کو نفرت پھیلانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے: احسن اقبال

سیاسی اختلافا ت کو نفرت پھیلانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے: احسن اقبال

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے ہمارے مسائل کا حل ترقیاتی بجٹ میں 3تا4گنا اضافہ ہے، وزارت خزانہ کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث ترقیاتی بجٹ جاری نہ ہوسکا،سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو ترقی نہیں کرنے دی،جب کشتی بھنور میں پھنس جائے تو ہر مسافر کو چپو چلانا پڑتا ہے،سیاسی اختلافات کو نفرت پھیلانے کا ذر یعہ نہیں بنانا چاہئے،ہم اختلافات کو عدم برداشت کی طرف نہیں لے جانا چاہتے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان دنیا کے وسائل سے مالا مال ہے جس معیشت میں برق رفتاری نہیں ہوتی وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔احسن اقبال نے کہا پاکستان کو معاشی میدان میں ناقابل تسخیر بنانا ہے آج دنیا ٹیکنالوجی اور نالج کیپٹل کی طرف جارہی ہے حکومت نے کوشش کی ہے انجینئرنگ پروفیشن کوسپورٹ کرے.انہوں نے اعلان کیا 14اگست کو نیشنل انٹرن شپ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کریں گے، پروگرام کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائیں گی۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -