پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر جمع پیسے کی فارن فنڈنگ لی: شیری رحمن 

پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر جمع پیسے کی فارن فنڈنگ لی: شیری رحمن 

  

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چار سال حکومت میں رہی اور کہتے رہے ماضی کی حکومت نے یہ کیا جبکہ ہم نے دیوالیہ سے بچایا ہے۔ ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپیہ آپکے دور میں گرنا شروع ہوا، آپ کشکول توڑنے آئے تھے لیکن آپ نے قرضوں کی سونامی کھولی اور اس کا حساب تو پاکستان سالوں آپ سے مانگ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج فنانشل ٹائمز میں انکی غیر ملکی فنڈنگ کی کہانی آئی ہے جس کے مطابق 2.12 ملین ڈالرز کا غبن رپورٹ کیا ہے۔  شیری رحمان نے بتایا کہ چیریٹی کے نام پر یہ پیسہ پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں گیا، انہوں نے خیرات کے نام پر فارن فنڈنگ لی اور غریبوں کے نام پر پیسہ لیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے کہا  ہے کہ میں استعفی دوں گا اگر میں نے غلط بات کی۔  ایوان بالا میں اعظم نذیر تاررڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے   کہا کہ جو آئین قانون سے آپ کے دور میں کھلواڑ ہوا، قران پر ہاتھ رکھ کر دس مقدمے انکے خلاف پیش کروں گا۔ اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ میں استعفی دوں گا اگر میں نے غلط بات کی، آپکی قائد نے لاہور میں پچاس کروڑ روپے کنال کی زمین بارہ کروڑ روپے کنال پر بیچی ہے۔سینیٹ کو وزارت داخلہ کی طرف سے بتایاگیاکہ نادرا میں 49ریٹائرآرمی افسران سمیت1109ریٹائرڈ فوجی ملازمین کام کررہے ہیں۔جبکہ نادراکے کل ملازمین کی تعداد19 ہزار 161 ہے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ نادرا ریٹارڈ مسلحہ افواج کا گڑھ بن گیا ہے ان عہدوں پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو کیوں بھرتی کیوں نہیں کیا جاتا۔جمعہ کوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وفقہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ  نادرا میں 49اسٹریٹجک عہدوں پر ریٹارئرڈ افسران تعینات ہیں نادرا ریٹارڈ مسلحہ افواج کا گڑھ بن گیا ہے ان عہدوں پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو کیوں بھرتی نہیں کیا جاتا۔وزیر مملکت قانون و انصاف  شہادت اعوان نے کہاکہ  سیکورٹی میں ریٹائرڈ  لوگوں کا تجربہ  زیادہ ہوتا ہیاس کو ادارے کے مفاد میں کیا جا رہا ہے ریٹائرڈ تجربہ کار لوگوں کو سیکورٹی گارڈز اور ڈرائیور بھرتی کیا جاتا ہے۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ  مسلح افواج  کے  ریٹارڈ افسران کیا اپنی پنشن بھی لے رہے ہیں؟ ایسا ہوتا ہے کہ افسران اپنی پنشن بھی لیتے ہیں اور دوسری تنخواہ بھی لیتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے وہ ڈبل جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور پنشن بھی لے رہا ہے  جس پر شہادت اعوان  نے کہاکہ یہ بہت اہم تجویز ہے کہ پابندی لگا دی جائے کہ کوئی  ریٹائر ہونے کے بعد نوکری کر ہی نہ سکے۔وزارت داخلہ نے تحریری جواب  میں بتایا کہ نادرا کا کل عملہ 19 ہزار 161 ہے نادار میں 1109 ملازمین کا تعلق مسلح افواج سے ہے۔   5.78فیصد ملازمین کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں افسر لیفٹینیٹ کرنل ریٹائرڈ محمد طلحہ سعید کو ضم کیا گیا تھا ، باقی مسلح افواج سے ملازمین کنٹریکٹ پر نادرا میں بھرتی کیے گیے تھے نادرا میں 49 افسران اور 1060 اسٹاف کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 9 ڈی جی، 20 ڈائریکٹر، 15 ڈپٹی ڈائریکٹرز کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 1 اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 192 آفیشل کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 247 ڈرائیورز اور 621 سیکورٹی گارڈز کا تعلق مسلح افواج سے ہے صرف 4 فیصد  ریٹاریرڈ فوجی افسران عہدوں پر ہیں، باقی 96 فیصد نچلے درجے کے عملے پر تعینات ہیں۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاہے کہ جو بجٹ سینیٹ میں پیش کیاگیاوہ اصل بجٹ نہیں تھا24 جون کو اصل بجٹ سامنے آیا اس طرح سینیٹ کااستحقاق مجروع کیاگیا۔خراب  سیاسی و معاشی صورتحال کے تانے بانے رجیم چینج سے ملتے ہیں۔قائد ایوان ووزیر قانون  اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ جو آئین قانون سے آپ کے دور میں کھلواڑ ہوا۔سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثرہونے والوں کے لیے جلدازجلد امدادی  سرگرمیوں شروع کرنے کی استدعا کی تاکہ قیمتی جانوں کوبچایاجاسکے۔حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی۔سینیٹ میں حالیہ سیلاب سے جان بحق ہونے والوں،شہیدہونے والے جوانوں ودیگر کے لیے دعا کرائی گئی،سابق سینیٹرکرنل (ر)طاہر مشہدی کے لیے تعزیتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی،نو منتخب سینیٹر خالدہ سکندر میندھرو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا جو گاون میں نے پہنا ہے وہ بھی کرنل مشہدی نے ڈیزائن  کیاہے۔

شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -