امریکی ریاست کینٹکی میں طوفانی بارشوں، سیلاب سے تباہی، 16افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ 

امریکی ریاست کینٹکی میں طوفانی بارشوں، سیلاب سے تباہی، 16افراد ہلاک، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ریاست کینٹکی کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجہ میں مختلف حادثات میں 16افراد ہلاک ہو گئے۔ ر یاست کی ناٹ کاونٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ گورنر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا طوفانوں کے ایک سلسلے نے ریاست کے مشرقی حصے کو ڈبو دیا ہے،جبکہ بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے مزید کہا کہ مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں شدید برساتوں کے بعد آنیوالے سیلاب مکانوں اور سڑکوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئے ہیں، گمشدہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران کینٹکی کے گورنرنے کہا بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہم سب اس مصیبت میں ایک ساتھ مبتلا ہوئے ہیں اور ایک ساتھ ہی اس سے باہر بھی نکلیں گے۔
کینٹکی سیلاب

مزید :

صفحہ آخر -