پاکستانی حکام سے رابطہ،نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرتے ترجمان امریکی وزارت خارجہ 

   پاکستانی حکام سے رابطہ،نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرتے ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل باجوہ کی نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے حوالے سے ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرئس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ اور پاکستانی حکام کے درمیان متعدد معاملات پر باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرتے، ڈونلڈ لْو اور عمران خان کے قریبی ساتھی کی ملاقات پر بات کرنے کا مجاز نہیں، پاکستان کے کئی سٹیک ہولڈرز سے متعدد معاملات پر رابطے میں ہیں۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات کی تصدیق بھی نہیں کر سکتا، امریکا کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری جماعتوں پر ترجیح نہیں دیتا، امریکہ آئینی و جمہوری اصولوں، قانون و انصاف کی عمل داری کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ

مزید :

صفحہ اول -