وزیراعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کردیا

  وزیراعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کردیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائرایجوکیشن مقررکردیا،چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے اور اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کے نام کی منظوری دی گئی۔چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر مختار اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی رہ چکے ہیں اور وہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربھی رہ چکے ہیں۔

 ڈاکٹر مختار احمد

مزید :

صفحہ اول -