عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث ملتوی 

   عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث ملتوی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔عمران خان نے جمعرات کے روز لاہور آنا تھا تاہم راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے عمران خان لاہور نہیں پہنچ سکے تھے اور ان کی شیڈول سر گرمیاں جمعہ کے روز تک موخر کر دی گئی تھیں۔ جمعہ کے روز بھی موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان اسلام آباد سے لاہور کے لئے اڑان نہ بھر سکے۔ عمران خان نے لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کی گورننس کے امور سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی۔

ملتوی 

مزید :

صفحہ اول -