سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپس لگائے جائیں: وزیراعلٰی پنجاب 

  سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپس لگائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے کہاہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث متعلقہ محکمے اور ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ واساز، انتظامیہ، ریسکیو1122اور پی ڈی ایم اے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلاتاخیر اقدامات کریں۔نکاسی آب کے لیے مربوط انداز سے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو سکے مکمل کیا جائے۔پرویزالٰہی نے متعلقہ حکام کو دفاتر سے باہر نکل کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس ٹریفک رواں  دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دقت نہ ہو۔وزیر اعلیٰ نے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کو 24/7 مانیٹر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔دریائے چناب کی اردگرد کی آبادیوں سے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے اور محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے۔انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ ادارے کمربستہ ہو جائیں۔متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیاء وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرہونے والے دیہات کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلی 

مزید :

صفحہ اول -