5 ججز کی نامزدگی مسترد کے فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں،بار ایسوسی ایشنز 

  5 ججز کی نامزدگی مسترد کے فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں،بار ایسوسی ایشنز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ججز کی نامزدگی مسترد ہونے کے اکثریتی فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں پانچ ججز کی نامزدگی مسترد ہونے کے اکثریتی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل نے جوڈیشل کمیشن میں اصولی مؤقف اختیار کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سینیارٹی اصول کے تحت رائے دینا قابل ستائش ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں سینیارٹی اصول کے مطابق کی جائیں، سینیارٹی اصول کے برخلاف مسلسل تعیناتیوں کے سبب عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوگی۔
بارایسوسی ایشنز

مزید :

صفحہ اول -