غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور، رائے منظور ناصر ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات

  غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور، رائے منظور ناصر ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات

  

       لاہور،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سپیشل رپورٹر، این این آئی)پنجاب حکومت نے 18افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے،ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کر کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور جبکہ سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن رائے منظور حسین ناصر کو تبدیل کر کے دوبارہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) اسد اللہ خان سے ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے کا اضافی چارج واپس،سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان  فارمل بیسک ایجوکیشن وجیہ اللہ کندی کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کے عہدہ کا اضافی چارج،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)فیصل آباد عابد یاسین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)قیصر عباس رند کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)کا اضافی چارج،ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر جاوید کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈجبکہ ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد عمیر کو ڈپٹی کمشنر میانوالی،ڈپٹی کمشنر گجرات کیپٹن (ر)رضوان قدیر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انڈسٹریز کامرس انویسمنٹ اینڈسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات عامر شہزاد کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی کمشنر گجرات،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس ثنااللہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افئیرز پنجاب تعینات،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی آفس مبین الٰہی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سہیل اشرف کی جگہ عمران حامد کو ڈی سی فیصل آباد جبکہ سہیل اشرف کو انکی جگہ ڈی جی انڈسٹریز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔تحصیل دار خانیوال گوہر نواز کو تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو رپورٹ کرنے،تحصیلدار کوٹ ادو ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ وسیم حسن راجہ کو تبدیل کر کے تحصیلدار خانیوال،تحصیلدار منچن آباد ڈسٹرکٹ بہاولپور عبدالرشید کو تبدیل کرکے تحصیلدار جلالپور پیر والا اور تحصیلدار جھنڈ ڈسٹرکٹ اٹک عابد اقبال کو تبدیل کرکے تحصیلدار منچن آباد تعینات کر دیا گیا۔

تبادلے 

مزید :

صفحہ اول -