کامن ویلتھ گیمز کو الیفائنگ راؤنڈ، پہلے ہی روز 3مقابلوں سے پاکستانی کھلاڑی آؤٹ

      کامن ویلتھ گیمز کو الیفائنگ راؤنڈ، پہلے ہی روز 3مقابلوں سے پاکستانی ...

  

     برمنگھم(افضل افتخار)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے پہلے ہی روز مختلف کوالیفائنگ مقابلوں میں چار کھلاڑی مقابلوں کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔اور ان شعبوں میں اچھی کارکردگی اور میڈلز کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ گیمز میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے ہی روز دوسوئمرز، ایک باکسر اور جمناسٹ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے روز ہی تین مقابلوں سے باہر ہوگئے۔سوئمنگ ایونٹ میں حسیب طارق اپنے راؤنڈ میں ٹاپ پر رہے تاہم وہ کوالیفائی نہ کرسکے اور دوسو میٹر فری اسٹائل جہاں آرا کا تیس سوئمرز میں بائیسواں نمبر رہا جب کہ سو میٹر بٹر فلائی میں بسمہ خان اڑتیس میں سے اکتیسویں نمبر پر رہیں۔مشال کا ایونٹ کا تینتیس ایتھلیٹس میں اکتیسواں نمبر رہا، جبکہ باکسنگ میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو راؤنڈ آف سکسٹین میں شکست ہوئی جنہیں بھارتی باکسر نے یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا۔دوسری جانب قومی دستے کے شیف ڈی مشن عابدقادری گیلانی نے قومی ایتھلیٹکس ٹیم کی تربیت اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کیلئے ارشد ستاراور ڈاکٹر اسد عباس کوذمے داری سونپ د ی۔ خاص طور پر جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم کی فٹنس، تربیت اور مقابلے پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیں ہیں۔گیمزمیں شریک پاکستانی کھلاڑیوں اورآفیشلز نے شیکلٹن ولیج برمنگھم میں حافظ محمدعبداللہ کی امامت میں نمازجمعہ ادا کی۔حافظ محمدعبداللہ نے تمام امت مسلمہ اورپاکستان کی سلامتی اور خصوصا کامن ویلتھ گیمزمیں کامیابی کیلئے دعاکرائی۔ 

کامن ویلتھ گیمز

مزید :

صفحہ اول -