پنجگور، سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 6دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید، نائیک زخمی 

  پنجگور، سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 6دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید، نائیک زخمی 

  

       ہوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو مار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جبکہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جبکہ  نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔

حوالدار شہید

مزید :

صفحہ اول -