الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

 الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں  1قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔ امیدوار 3 سے 5 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن 25 اگست کو امیدواروں کو نشان الاٹ کریگا۔ خیال رہے کہ این اے 157 ملتان کی نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی کے استعفے سے خالی ہوئی جبکہ پی پی 138 ن لیگ کے جلیل شرقپوری کے استعفے کے باعث خالی ہوئی اور پی پی 241 ن لیگ کے کاشف محمود کی جعلی ڈگری پر ناہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

 انتخابات کا  

مزید :

صفحہ اول -