محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی   

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا، مرکزی رویت ...

  

کوئٹہ (آئی این پی)ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم محرم الحرام 1444 ہجری 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی اور یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔ 

 چاند

مزید :

صفحہ اول -