اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید اڑھائی روپے مہنگا، انٹربینک میں 57پیسے سستا، سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی 

  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید اڑھائی روپے مہنگا، انٹربینک میں 57پیسے سستا، ...

  

       کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) گزشتہ 15 روز میں پہلی  مرتبہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی نظر آئی۔جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا۔گزشتہ 15 روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں کمی آئی ہے۔اپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 245 روپے کا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی ہوئی اور سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ58ہزار300 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -