ڈالر کی قیمت بڑھنے پرمیاں نواز شریف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

  ڈالر کی قیمت بڑھنے پرمیاں نواز شریف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پی ڈی ایم اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو بتانا پڑے گا کہ  ڈالر 23روپے کی بجائے 55روپے تک کیسے مہنگا ہوگیا،شہباز شریف آپ اجلاس بلائیں جس میں وزیر خزانہ اتحادیوں کو بریفنگ دے کر مطمئن کریں،اب ملک میں حکومت کرنی ہے  بزدلی نہیں دکھانی ڈٹ جائیں،۔جمعہ کو نجی ٹی وی  کے مطابق   گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر برس پڑے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ میرے پاس آئے اور بولا کہ ڈالر صرف 23روپے مہنگا ہوگا،اس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن بعد میں دیکھا کہ  ڈالر 23روپے کی بجائے 55روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیامفتاح اسماعیل کو 23اور 55کا فرق پتہ نہیں ہے؟میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب آپ  منگل  اور بدھ کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلائیں،اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  تما م اتحادیوں کو بریفنگ دے کر مطمئن کریں۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب ملک میں حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اور بزدلی نہیں دکھانی ہے۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کہاگیا کہ ہمیں کہا گیا کہ قربانی دیں لیکن اب دہرا معیار نظر آرہا ہے جبکہ مریم نواز کی جانب سے کہاگیا کہ عمران خان کسی اور کا لاڈلا ہوگا ہمارا نہیں ہے، اس کے علاوہ رہنما پی ڈی ایم محمود اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کے معاملے پر مختلف حلقوں میں تقسیم نظر آرہی ہے،ہم نے صرف عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ سیاسی آزادی کیلئے پی ڈی ایم بنائی ہے،پی ڈی ایم اجلاس میں پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کو پی ڈی ایم میں شمولیت کو دعوت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
نوازشریف

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا پہلی ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکہ سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا پہلی ترجیح ہے، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکہ سے دو طرفہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کو وسعت دے گی۔
وزیرخزانہ

مزید :

صفحہ اول -