مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 اگست کو نظرثانی درخواست پر سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہونگے۔عدالت عظمٰی کی طرف سے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ نظر ثانی درخواست میں روشن علی بریرو نے دوہری شہریت کی بنا پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔ 

مراد علی شاہ 

مزید :

صفحہ اول -