اگر کوئی پارٹی بیرونی پیسہ لیتی ہے تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا،مصدق ملک 

   اگر کوئی پارٹی بیرونی پیسہ لیتی ہے تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا،مصدق ملک 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرمصدق ملک نے فارن فنڈنگ پر عمران خان کو چور قرار د یتے ہوئے   کہا ہے  کہ اگر کوئی پارٹی کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسہ لے گی تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا، پاکستان میں ایسا کرنے والی پارٹی کو ختم کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کالے دھن کو سفید کرنے کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں، برطانوی جریدے نے عمران خان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا، عمران خان نے کہا دہشتگردوں سے بات کرسکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں، اسی طرح عمران خان نے کہا کہ وہ علیحدگی پسندوں سے بات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عمران خان کو صرف سیاستدانوں سے بات کرنے میں مسئلہ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ انگریزی اخبار میں لکھا تھا کہ کالا دھن پی ٹی آئی کو فراہم کیا گیا، پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے  پیسے نہیں  لے سکتے، اگر کوئی پارٹی کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسہ لے گی تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کرنے والی پارٹی کو ختم کردیا جاتا ہے۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء  طلال چودھری نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معاشی اور اخلاقی طور پر کرپٹ ہیں، دوسروں سے دن رات حساب لیا جاتا ہے، اس کا ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، لاڈلے کیلئے انصاف کا خاص معیار ہے۔مصدق ملک   نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے آپ نے دھرنے دیئے،عمران خان نے اپنے خلاف امریکی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، انصاف کے نظام میں سوتیلے اور لاڈلے بنانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے کچھ نہیں ملتا، نوازشریف کیخلاف ایک کاغذ بھی نہیں آیا، انصاف کے  دہرے معیار نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ابراج گروپ کے عارف نقوی نے گرفتار ہونے پر رابطوں کیلئے عمران خان کا نمبر دیا، 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آسکا۔  

مصدق ملک

مزید :

صفحہ اول -