آصف زرداری نے دبئی لینڈ کیا  تو وہ کورونا کا شکار تھے، بختاور بھٹو

  آصف زرداری نے دبئی لینڈ کیا  تو وہ کورونا کا شکار تھے، بختاور بھٹو

  

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جب دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ جب آصف علی زرداری دبئی میں اترے تو ان کے پی سی آر ٹیسٹ نے ان کے کورونا مثبت ہونے کا انکشاف کیا لیکن الحمد اللہ کورونا وائرس کی علامات ہلکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آرام کر رہے ہیں اور قرنطینہ میں ہیں، وہ صحت یاب ہونے پر واپس آ جائیں گے۔انہوں نے پارٹی ورکراور مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ! وہ بہت جلد اپنے نواسے سے گلے ملیں گے۔

بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -