یاسین ملک نے بھارتی ڈاکٹرز  سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا

  یاسین ملک نے بھارتی ڈاکٹرز  سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ دنیاجاگ جائے اس سے پہلے ہم پرامن کشمیری رہنما کھو دیں۔اپنے بیان میں یاسمین کی حالت سے متعلق انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں دہلی کیاسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں انہوں نے بھارتی ڈاکٹرز سے طبی مدد لینے سے انکار کر دیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام عالم یاسین ملک کی رہائی کو یقینی بنائے اقوام متحدہ کیادارییاسین ملک کی رہائی کو بروقت یقینی بنائیں غفلت سییاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔کشمیری رہنما کو انجکشن اور ڈرپس کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال پر ہیں۔یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ ربیعہ سعید قتل کیس کے مقدمے میں انھیں عدالت میں خود دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے

یاسین ملک

مزید :

صفحہ اول -