ججز کی تقرری کے حوالے سے  شفافیت ہونی چاہیے، اٹارنی جنرل

  ججز کی تقرری کے حوالے سے  شفافیت ہونی چاہیے، اٹارنی جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ اس کمیشن کو قومی فریضہ دیا گیا ہے، یہ قومی اہمیت کی بات ہے، ججز کی تقرری کے حوالے سے شفافیت ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز ہوں یا سپریم کورٹ کے ججز ہم پر بھاری ذمہ داری ہے، بد قسمتی سے ججز کے حوالے سے دستاویزات نہیں دیکھ سکا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اچھے فیصلوں کے لیے اچھے جوڈیشل دماغوں کی ضرورت ہے، جسٹس طارق مسعود نے جو کہا وہ درست کہا، جو ڈیٹا بھجوایا گیا اس کو جانچنے کا ہمیں وقت نہیں ملا۔اشتر اوصاف نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو موجود خالی اسامیوں تک محدود کریں، میری رائے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نام پر بھی غور کرنا چاہیے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں تک ججز کے مزاج کا تعلق ہے، اس حوالے سے بار کیا سوچتی ہے وہ ضروری ہے۔
 اٹارنی جنرل

مزید :

صفحہ اول -