PAAPAM نے آٹو موٹیو ایکسپو 2022 کا افتتاح کر دیا

  PAAPAM نے آٹو موٹیو ایکسپو 2022 کا افتتاح کر دیا

  

 لاہور(پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM)کی جانب سے لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے آٹو موٹیو ایکسپو 2022 کا افتتاح کر دیاگیاجس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،دیگر مہمانان میں چیئرمین EDB  الماس حیدر، صدر LCCI  نعمان کبیر اور سابق صدر FPCCI اور LCCIانجم نثاربھی شامل تھے۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ اس ایونٹ کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) نے کیا ہے،یہ آٹو شو 29 سے 31 جولائی 2022 تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی آٹو مینوفیکچررز اور متعلقہ اداروں پر مشتمل 153سے زائدنمائش کنندگان شامل ہیں۔ PAAPAM پورے پاکستان میں 3000 سے زیادہ بڑی،درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سال کے آٹو شو کا تھیم ''MADE IN PAKISTAN'' رکھا گیاہے۔اس میگا  ایونٹمیں معروف کمپنیوں سمیت150 آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے بھی اپنے جدید ترین پرزوں اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کیجبکہ شائقین کیلئے اس ایونٹ میں ایم جی، ٹویوٹا، سوزوکی اور ہونڈا کی جدید ترین کاروں کی ٹیسٹ ڈرائیو کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں شامل شرکاکی سہولت کیلئے موٹر وے پولیس کی جانب سے لرنرزڈرائیونگ لائسنس بھی موقع پرفراہم کیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمودکا کہنا تھا کہ'' اس صنعت کے لیے حکومت کا پختہ عزم بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کرتا ہے اور آٹو موٹیو اور انجینئرنگ کے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے۔ شعبوں کے ساتھ ساتھ میں اپنے مقامی صنعت کاروں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک مضبوط انجینئرنگ سیکٹر کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو کہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کے لیے قابل ذکر نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری قومی معیشت کا سنگ بنیاد ہے جوکہ نہ صرف معیشت کوبہترکرتا ہے بلکہ ترقی پذیر صنعتی بنیاد کے ساتھ ایک ترقی پسند ملک کے طور پر پاکستان کے امیج کو بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے''۔

مزید :

کامرس -