گوگل اپنے پلے اسٹور کا دس سالہ جشن منا رہا ہے

گوگل اپنے پلے اسٹور کا دس سالہ جشن منا رہا ہے

  

کراچی(پ ر) گوگل،اپنے گوگل پلے کا، 10 سالہ جشن منا رہا ہے اور اس موقع پر گوگل پلے کا نیا لوگو (logo)جاری کیا گیاہے جو گوگل کے سحر کی بہتر عکاسی کرتا ہے اور اس کے اور ممبران کے لیے 10گنا زیادہ پلے پوائنٹس بونس پیش کرتا ہے۔آج،گوگل پلے اسٹور کو 190 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 2.5 بلین سے زیادہ افراد گیمز، ایپس اور ڈیجیٹل مواد دریافت کرنے اورداؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ اسٹور 2 ملین سے زیادہ ڈیویلپرز کو بھی اپنا کاروبار چلانے اور دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا: ”گذشتہ برسوں میں گوگل پلے کا ارتقا، ایک سادہ پلے اسٹور سے لے کر انتہائی باوقار کمیونٹی تک،ایک بہترین سفر رہا ہے۔سنہ2012 ء سے اب تک، گوگل پلے نے ہمارے صارفین کو اْن کی پسندیدہ ایپس اور گیمز سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

جبکہ ڈیولپرز کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ہم اپنی گوگل پلے کمیونٹی اور ڈیویلپرز کے ساتھ 10 سالہ رفاقت کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔“

مزید :

کامرس -