پریس کلب چوہنگ کا اجلاس،جشن آزادی جوش و خروش سے منانیکا فیصلہ

پریس کلب چوہنگ کا اجلاس،جشن آزادی جوش و خروش سے منانیکا فیصلہ

  

چو ہنگ (نامہ نگار)  پریس کلب چوہنگ  کا اجلاس  زیرصدارت بانی پریس کلب شیخ وسیم اختر  ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ملک رضوان الہی نے کیا۔حفیظ حیات بھٹی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی۔اجلاس میں بانی پریس کلب شیخ وسیم اختر،چیف ایگزیکٹو حاجی طاہر یار، چیئرمین ظفر اقبال کھوکھر،وائس چیئرمین چوہدری رحمت علی، صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری،سینئر نائب صدر حفیظ حیات بھٹی،جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل سہیل بشیر منج، وائس چیئرمین رانا فاروق دلدار،نائب صدر ملک رضوان الہی، نائب صدر ڈاکٹر اشفاق شاکر، ترجمان رشید احمد مغل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک ریاست طور،سینئر کرائم رپورٹر سید شہباز حیدر بخاری اور میاں غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا فاروق دلدار نے کہا کہ پریس کلب کی نئی ممبرشپ کھول کر پروفیشنل مزید صحافیوں کو پریس کلب کا حصہ بنانا چاہیے۔ظفر کھوکھر نے کہا مسلسل غیر حاضر ممبران کو گروپ سے نکال کر نئے دوستوں کو پریس کلب میں شامل کریں گے۔مسعود انور بھٹی نے کہا عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔حاجی طاہر یار نے کہا 14 اگست بھرپور طریقے س۔ منائیں گے۔ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے کہا تحصیل رائیونڈ میں موجود تمام پریس کلبوں کے عہدیداران کو دعوت دے کر اور کیک کاٹ کر آزادی کا جشن منایا جائے گا۔شیخ وسیم اختر نے کہا علاقائی صحافیوں کو یکجان ہونا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -