دین اور وطن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا امجد

دین اور وطن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا امجد

  

لاہور(پ ر)دین اور وطن کے خلاف سازشی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن قوم ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ایک ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اورسودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ان تمام مسائل کا حل خلفائے راشدین کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے، یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے  جمعہ کے اجتماع اورمختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملکی مسائل کا واحد حل خلفائے راشدین کے نظام کے عملی نفاذ میں ہی مضمر ہے انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ سودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس،پانی،روٹی سمیت تعلیم اور صحت کا حصول بھی غریب کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے لیکن ان تمام مسائل کا حل اسی نظام کے نفاذ میں ہے جس نظام کے نام پر ملک کو حاصل کیا گیا تھا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ سابقہ حکومت کو یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ اس کی معاشی پالیسیاں انتہائی نقصان دہ تھیں اور ملک میں مہنگائی کا سونامی انہیں کی ناکام معاشی پالیسیوں کا کارنامہ ہیانہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ سود سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو پوری توجہ کرنی ہوگی اور فوری اقدامات کرنے چاہیں معیشت کا پہیہ اسی کی نعوست سے رکا ہوا ہے اس نظام کے ہوتے ہوئے معاشی بحران پڑھتا جارہا ہے اور مزید پڑھنے کا امکان ہے،مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک ہرمیدان میں ترقی کرے گا،انہوں نے کہاکہ عوام کو ا?ج بھی اس بات کی توقع کہ اپوزیشن کی حکومت قوم جلد مہنگائی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ  میں کر کام کریں تو ملک جلد ان مسائل سے آزاد ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -