چڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے دو شکاری پکڑے گئے

چڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے دو شکاری پکڑے گئے

  

  لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور بابر عمران نے وائلڈلائف انسپکٹر عرفان شاہ کے ہمراہ ر شہر کے مختلف ہاٹ سپاٹس پر اچانک چھاپے کے دوران پینو راما سنٹر مال روڈ سے  گھریلو چڑیوں کی ناجائز خرید وفروخت میں مشغول دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے سینکڑوں چڑیاں برآمدکرکے تحویل میں لے لیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کئے گئے تاہم ملزمان کی جانب سے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر آٹھ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیاگیا اور ان سے تحویل میں لی گئی تمام گھریلوچڑیوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -