روپے کی بے قدری سے کاروباری امور سکڑ کر رہ گئے،ملک زمان

روپے کی بے قدری سے کاروباری امور سکڑ کر رہ گئے،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجر رہنماوں کے خصوصی اجلاس میں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حیسن گوشی، شیخ عارف، چاچو امجد سیون اپ، ملک اکرام کلو اور اشفاق عرف شاقی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تاجر رہنماؤں نے حالیہ حکومتی فیصلوں سے بزنس کمیونٹی پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب نے کہا کہ بے قابو ڈالر کی پرواز اور امپورٹ پر پابندی روپے کی بے قدری  سے کاروباری امور سکڑ کر رہ گئے ہیں۔ مشکل ترین حالات میں بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے نے کاروبار کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے۔ سنگین تر ہوتے بحران میں ٹیکسوں میں واضع کمی، روپے کی قدر میں بہتری ہی مسائل سے نکال سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -