لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے ویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے ویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ کیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ روز کنسلٹنٹ سی پیک- ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹا ئرڈ) محمد اصغرنے دورہ کیا اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملاقات کی، اجلا س، کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی۔ اجلاس کی دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی، ڈائر یکٹر آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن ڈاکٹر فر حان جمیل کے علا وہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر(ایچ ای سی - سی پیک) مس صا ئمہ اصغر نے شر کت کی۔قبل ازیں و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اپنے خطاب میں زیا دہ فنڈنگ کے موا قع حا صل کرنے کے لئے چا ئنیز یونیورسٹیو ں کے ساتھ روا بط کو استوار کرنے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -