لوگوں کو باتیں کرنے والے خود این آراو چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

  لوگوں کو باتیں کرنے والے خود این آراو چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص کبھی غرور اور تکبر سے دن رات یہ کہا کرتا تھا کہ میں انکو این آو او نہیں دوں گا آج وہی شخص کسی دوسرے شخص کو بیچ میں لاکر ہمارے قائد آصف علی زرداری سے این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے اس شخص کا غرور اور تکبر اس کو لیکر بیٹھ گیا ہے اب اس شخص کی لمبی زبان کی وجہ سے اس پر کوئی بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
یہ شخص اسی طرح سے ترلے منتیں کرتا رہے گا اور موجودہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر جائے گی اب اس شخص کا رونا دھونا اس کے کسی کام نہیں آئے گا اور پیپلز پارٹی ملک بھر میں راج کرے گی۔