معیشت کی بہتری کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،عابد علی

معیشت کی بہتری کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے  روپے کی ساکھ مضبوط ہونے سے ہی ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر نکل سکتی ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر روپے کی قدر میں بہتری ہی ملکی معیشت کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ معاشی بحران کے حل کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرے۔ ملکی معاشی ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے امپورٹ پر پابندی ہٹائی جائے۔ ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

 مقامی مصنوعات اور صنعت و تجارت کو سازگار حالات کی فراہمی ہی ملک میں خوشحالی اور ترقی لائے گی۔ امپورٹر اور ٹریڈرز کو کاروباری سرگرمیوں میں سبسڈیز اور ریلیف دیا جائے۔ بجلی کے بلوں پر لگائے گئے نئے ٹیکس ختم کئے جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں چل سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -