صوبائی محتسب کیسوں کو نمٹانے کیلئے متحرک، سائلین کو 25.25ملین روپے کا ریلیف

صوبائی محتسب کیسوں کو نمٹانے کیلئے متحرک، سائلین کو 25.25ملین روپے کا ریلیف

  

        لاہور(جنرل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف اضلاع کے سائلین کی صوبائی حکومت کے محکموں سے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے درخواستوں پر کارروائی کے نتیجے میں 15افرادکو25.25ملین روپے کا مالی ریلیف ملا ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترمحتسب پنجاب نے بتایاکہ پنشن و دیگرواجبات کے حصول کے متلاشی افراد کی درخواستوں پر کارروائی کے نتیجے میں لاہور کے منظوراحمدکومحکمہ اعلی تعلیم نے 9 لاکھ 31 ہزار 224روپے،راولپنڈی کے محمدبشیر کوایگزیکٹو انجینئر بلڈنگزڈویژن نے12 لاکھ59 ہزار784 روپے، بہاولپورکے محمدحمیدکومحکمہ خصوصی تعلیم نے 19 لاکھ 93 ہزار945 روپے،ضلعی تعلیمی اتھارٹی رحیم یارخان نے شفقت ارشاد کو 16 لاکھ 31 ہزار632 روپے، ضلعی صحت اتھارٹی مظفرگڑھ نے محمداشرف کو20 لاکھ49 ہزار909 روپے، زیب مائی کواوایس ڈی پوسٹ کی تخلیق کے علاوہ23 لاکھ10 ہزار 429 روپے اور شیخوپورہ کے محمدعاشق کوان کی مرحومہ اہلیہ سرکاری ملازم کی تنخواہوں کے بقایاجات کی مد میں 15 لاکھ23 ہزار 28 روپے ادا کئے ہیں۔ ایک دوسری درخواست پر دفترمحتسب پنجاب کی کارروائی کے نتیجے میں ننکانہ صاحب کی صابراں بی بی کوپنشن واجبات کی مد میں 19 لاکھ84 ہزار799 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -