ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد مسمار

  ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد مسمار

  

        لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل چودھری محمدعلی رندھاوانے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چودھری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ٹوکے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے ملتان روڈ پرواقع اعوان ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی زیر تعمیرعمارت کے پلرز مسمار کر دیئے۔ملتان روڈ پر کھاڑک نالے پر غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔غیر قانونی تزئین و آرائش پر پرانے تعمیر شدہ کمرشل ہال کو سربمہر کر دیا۔پلاٹ نمبر 378، بلاک ایف سبزہ زارپر غیر قانونی رہائشی عمارت سربمہر کر دی۔پلاٹ نمبر 94، بلاک جی، سبزہ زارکو غیر قانونی توسیع / تبدیلی کرنے پرسربمہر کر دیا۔پلاٹ نمبر 119، 120، 121 اور 122، سبزہ زارکو چھتوں پرروف ٹاپ گارڈننگ نہ کرنے پر سربمہر کر دیئے۔ پلاٹ نمبر 41، بلاک ڈی، اور پلاٹ نمبر 75، بلاک جی، مرغزار سکیم کو غیر قانونی توسیع/تبدیلی پر سربمہر کر دیا۔کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 2A، سے 2K، کریم بلاک اور پلاٹ نمبر 4 سے 15 چھتوں پرروف ٹاپ گارڈننگ نہ کرنے پر سربمہر کر دیئے۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو سلمان محفوظ نے کی۔اس موقع پر انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -