ڈپٹی کمشنرنے موسلا دھار بارش میں شہر بھر کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنرنے موسلا دھار بارش میں شہر بھر کا دورہ کیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ بارشی پانی کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں نکل پڑے۔انہوں نے انتظامی و فیلڈ عملہ کو الرٹ کردیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لارنس روڈ، وارث روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، نیلا گنبد، پنجاب اسمبلی ایریا اور دیگر اہم شاہراہوں میں بارشی پانی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ایم ڈی واسا اور ڈی ایم جی واسا کو بارشی پانی نکالنے کے فوری احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی اور سورنگ پوائنٹس پر بارشی پانی کھڑا نہ ہو۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بارشی پانی کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا ڈسپوزل مکمل طور پر ہیں اور جلد بارشی پانی کو نکال کر روڈز کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ واسا اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنی اپنی تحصیل میں فیلڈ میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور بارشی پانی کو نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -