25مئی کو درج ہونیوالے مقدمات ختم کئے جائیں،شفقت محمود

25مئی کو درج ہونیوالے مقدمات ختم کئے جائیں،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور تشدد تشدد کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس شفقت محمود کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں 25 مئی کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر ہونے والے تشدد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے وزیراعلی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ 25مئی اور اس تناظر میں درج ہونے والے تمام مقدمے ختم کیے جائیں،جن سرکاری ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کیا  ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے گھر گھس جانا اورمارپیٹ کرنا غیرقانونی ہے،ہمارے کارکن ہمیں پیغام بھیج رہے کہ جلدکاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہونے والے تشدد کے واقعات پر کمیٹی کا منگل کو دوبارہ اجلاس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام فوٹیجز اور ریکارڈ موجود ہے،سرکاری ملازمین کوغیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے، ہمارے کارکن فیصل شہید کو پل سے نیچے پھینک دیا گیا۔