سیدنا عمر فاروق ؓنے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا،مجاہد عبدالرسول

 سیدنا عمر فاروق ؓنے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ سیدنا عمر فاروق ؓنے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا، سیدناعمرؓ نے اسلامی، فلاحی اور عدل پر مبنی معاشرے کی جو بنیاد رکھی جو تاریخ اسلام میں اپنی مثال آپ ہے،موجودہ حکمران بھی اپنا احتساب طرز فاروقی پر کریں تو ملک پاکستان دنیا میں ناقابل تسخیر ملک بن سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف،فتوحات اور بے مثال شاندار سنہری کارناموں سے تاریخ اسلام کا چہرہ روشن ہے۔

تمام صحابہ کرام مرید اور حضرت فاروق اعظمؓ مراد رسولؐ تھے۔حضور سرور کائناتؐ نے آپ کو خدا سے مانگ کر لیا تھا۔آپ نے علی الاعلان اپنا اسلام ظاہر کیا۔حضرت سیدنا عمر فاروقؓ اسلامی عروج کی علامت ہیں،آپ کے دور میں اسلامی فتوحات 22 لاکھ مربع میل تک پھیل گئیں تھیں،آپ ؓکا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مینارہ نور ہے۔آپ نے دور خلافت میں بے لاگ احتساب کا نظام بنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -