سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیز بہت بڑا احسان،حاجی سمیع خان

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیز بہت بڑا احسان،حاجی سمیع خان

  

لاہور(پ ر) معروف سیاسی سماجی رہنما حاجی سمیع خان آف حویلی چیٹو والی نے چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی عوام کی آواز ہیں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر وطن عزیز پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ چوروں کا ٹولہ الیکشن ہارنے کے باوجود آخری حد تک بے حسی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتا رہا۔

 اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا لیکن جیت چودھری صاحب کا مقدر بنی لوٹا پارٹی اگر پہلے ہار تسلیم کر لیتی تو شاید اتنی رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ق لیگ اور اتحادی پارٹی کی اس شاندار جیت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

اور امید کرتے ہیں کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ان چوروں کے ٹولے کے شدید دباؤ کے باوجود آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جس پر ھم اعلیٰ عدلیہ کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ معزز جج حضرات قانون کی بالادستی کے لیے ثابت قدم رہیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -